i پاکستان

ملک بھر میں چینی مزید مہنگی ،ایک ماہ میں فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہتازترین

October 21, 2025

ملک میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں چینی فی کلو 185 سے 190 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 180 روپے کلو تھی۔ راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، گزشتہ ماہ چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے تھی۔ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی ہے، اس سے قبل یہاں چینی 190 روپے میں فروخت ہو رہی تھی۔ لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179 روپے کلو تھی۔ فیصل آباد میں فی کلو چینی 190 سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ ماہ 185 روپے فی کلو دستیاب تھی۔ ملتان میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو ہو گئے ہیں، گزشتہ ماہ چینی کی قیمت 185 روپے کلو تھی۔ کراچی میں فی کلو چینی 195 سے 200 روپے تک فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ چینی کے فی کلو نرخ 190 روپے تھے۔ کوئٹہ میں فی کلو چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے تک پہنچ چکی ہے، گزشتہ ماہ یہاں چینی کی قیمت 190 روپے کلو تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی