i پاکستان

مجھے امید ہے یہی فیلڈ مارشل کشمیر کا مسئلہ حل کریں گے، گورنر سندھتازترین

October 28, 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسور ی نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ یہی فیلڈ مارشل عاصم منیر کشمیر کا مسئلہ حل کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ کہ یقین رکھتا ہوں کہ ایک دن ہم انشا اللہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنائیں گے، وزیراعظم اب پہلے سے زیادہ کشمیر کے مقدمے پر کام کررہے ہیں اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں لڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیریوں کو آزادی دلا کر ہی دم لیں گے، وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کئی کشمیری رہنماں کو قیدی بنا دیا گیا یا پھر انہیں شہید کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ہمارے فیلڈ مارشل کو امریکی صدر ٹرمپ نے عزت دی، آج اس خطے میں پاکستان کا مقام بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی، یہ وہی دہشت گردی ہے جو بھارت کشمیر میں کررہا ہے، مجھے نظر آرہا ہے کہ مودی کی طاقت کم ہوتی چلی جارہی ہے، جو تکبر کرتے ہیں اللہ بھی اسے ناپسند کرکے دنیا میں عبرت بنادیتا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام اور معیشت کو ٹریک پر لانے میں آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی