i پاکستان

میرعلی میں سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 خوارجی ہلاکتازترین

October 17, 2025

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق میر علی میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش کی، ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرائی، جو زوردار دھماکے سے پھٹ گئی ۔اسی دوران تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں سیکیورٹی فورسز نے کیمپ کے باہر موثر کارروائی کر کے ہلاک کر دیا۔سیکیور ٹی فورسز کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی