پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کارروائی کے باعث میانوالی کے شہری بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت کھانے سے بچ گئے۔ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق بیمار اور مردہ مرغیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، کارروائی رات گئے ناکہ لگا کر عمل میں لائی گئی جس کے تحت 1600 کلو بیمار اور مردہ مرغیوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ تحصیل پپلاں میں بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑی جس کا ڈرائیور فرار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ایک شخص جو کہ ڈرائیور کا ساتھی تھا اسے پکڑ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ہرنولی پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، بیمار اور مردہ مرغیوں کو شہر کے مختلف ہوٹلز میں سپلائی کیا جانا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی