i پاکستان

میانوالی، بیٹے کے خواہشمند والدین نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیاتازترین

December 05, 2025

میانوالی کے علاقے ہرنولی میں والدین نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بچی 2 ماہ پہلے پیدا ہوئی تھی، والدین کو دوسری بیٹی کا پیدا ہونا پسند نہیں تھا۔پولیس کے مطابق سگے والدین نے 2 ماہ کی بچی کو پانی کی ٹینکی میں ڈبوکر مار ڈالا، دونوں کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ بچی کی والدہ کی گرفتاری کے لیے پولیس کوشش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ والد نے خود پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ بیٹے کی پیدائش کے خواہش مند تھے مگر بیٹی پیدا ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی