i پاکستان

ہمیں دیوار سے لگادیا گیا ہے ، دوبارہ احتجاج کی طرف جانا ہوگا، جنید اکبرتازترین

October 22, 2025

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا ہے ہمیں دیوار سے لگادیا گیا ہے ، دوبارہ احتجاج کی طرف جانا ہوگا ، ہمیں سیاست سے ہی روکا جا رہا ہے تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کیا آپشن ہے، ہمیں ملک بھر میں کہیں بھی سیاسی اسپیس نہیں دی جاتی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سارے آپشن ختم ہو رہے ہیں ، ہمیں دیوارسے لگا دیا گیا ہے، ہمیں دوبارہ احتجاج کی طرف جانا ہے، طریقہ کار اور لائحہ کا اعلان جلد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس شخص سے بات چیت کے لئے تیار ہیں جو بااختیار ہے، مگر وزیراعظم خود اتنے بااختیار نہیں کہ کسی ملاقات پر فیصلہ کرسکیں۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو بے اختیارنکلی، ہم نے تو بے اختیارکمیٹی کیساتھ بھی مذاکرات کئے تھے، ہماری خواہش ہے عوام اور اداروں کے درمیان خلیج کو ختم کیا جائے، ہم بھی پاکستانی شہری ہیں کسی غیرملک کیساتھ مذاکرات کا مطالبہ نہیں کرتے ، مذاکرات کا ماحول بنانا ہماری ذمہ داری ہے لیکن با اختیار لوگوں کی ذمہ داری زیادہ ہے۔انھوں نے شکوہ کیا فیصل آباد میں واقعہ ہوتا ہے اورعمرایوب کو اسلام آباد سے نااہل کر دیا جاتا ہے، صاحبزادہ حامد رضا تو ہماری پارٹی کے بھی نہیں تھے ، پھر بھی انہیں سزادی گئی 

یاسمین راشد کیساتھ جو ہو رہا ہے کیا اس قسم کے حالات کوئی قبول کرے گا، بانی پی ٹی آئی کیلئے حکومت یا کمیٹیوں کی اہمیت نہیں وہ اصول پر کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوسیاست نہیں کرنے دیں گے توایسی قوتوں کے پاس جائیں گے ، جو پارلیمان پریقین نہیں رکھتے، بانی پی ٹی آئی تک سیاسی لوگوں کورسائی دی جائے،مخصوص لوگ تو ملتے رہتے ہیں۔انھوں نے طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا طلال چوہدری کو بتانا چاہتا ہوں سہیل آفریدی کوپی ٹی آئی میں18سال ہوگئے، عقل کا عمر سے تعلق نہیں ہوتا ورنہ نواز شریف سے زیادہ عقل مند کوئی نہ ہوتا، سہیل آفریدی کے پاس شعور ہے کیونکہ وہ گراس روٹ سے وزیراعلی بنے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخواسہیل آفریدی نوجوان ہیں اوران کاساتھ نوجوان ہی دیں گے، پی ٹی آئی کا حسن ہے کہ گراس روٹ کے لوگوں کو بھی خاص مقام دیدیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے بانی پی ٹی آئی تک سیاسی لوگوں کی رسائی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے جتنی لچک دکھائی ہے، کسی نیآج تک نہیں دکھائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی