i پاکستان

محراب پور، مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہیدتازترین

November 12, 2025

محراب پور میں بھریا روڈ پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں پر ٹیل نہر پر واقع پولیس چوکی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ حملہ نائٹ ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں پر کیا گیا جن کی شناخت سعید سولنگی اور غلام حسین راجپر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تمام آنے جانے والے راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل خان کھوسہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملزمان کو کسی صورت میں نہیں بخشنے کا عزم ظاہر کیا۔شہید پولیس اہلکاروں کی نعشیں بہریا سٹی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں آخری رسومات کی تیاری کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی