i پاکستان

محکمہ موسمیات کی سردی، بارش اور برفباری کی پیش گوئی،میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ پڑنے کا امکانتازترین

December 02, 2025

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ پڑنے کا امکان ہے، ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10ریکارڈ کیا گیا، گلگت بلتستان اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 روز کے دوران بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پانچ دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔چھ دسمبر کو گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں بارش اور برفباری جبکہ سات دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

دوسری جانب موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے،ٹریفک کو متبادل راستے جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ترجمان موٹر ویپولیس کیمطابق چارسدہ اور رشکئی انٹرچینج پر گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے،جبکہ پشاور ٹول پلازہ سے بھی ٹریفک کوموٹروے میں داخل نہیں ہونے دیاجارہا،ترجمان کے مطابق پشاور سے رشکئی تک حدِ نگاہ انتہائی کم ہے، جس کے باعث حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹریفک کومتبادل راستیجی ٹی روڈ کی طرف موڑدیاگیا ہے،موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اور روانگی سے قبل ٹریفک اپڈیٹس لازمی چیک کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی