محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات ک ے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظا ہے، مری اورگلیات میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ اورگوجرانوالہ میں دھند رہنے کی توقع ہے۔گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ،کوٹ ادو، بہاولپور اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ہے، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
ملک کے شمالی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں، اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، گلگت میں منفی 3، استور اور قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیر اور چترال کا درجہ حرارت بھی منفی ایک ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں دو اور اسلام آباد میں تین درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد رہا۔شہرِ قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مشرق سے 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی