چکوال میں لکڑی اسمگل کرنے والے ملزم پر ملزم تاریخ کا سب سے بڑا جرمانہ عائد کردیا گیا۔ میڈ یارپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کنٹینر سے 906.25 مکعب فٹ لکڑی برآمد کرکے بحق سرکار ضبط کرلی۔ حکام نے بتایا کہ کنٹینر کو پکڑنے کیلئے جہلم اورچکوال کیڈی ایف اوز نے مل کر کارروائی کی جب کہ اسمگل کی جانے لکڑی میں چیر، کیل اور پرتال کی اقسام شامل تھیں۔ ڈویژن فاریسٹ آفیسر کے مطابق لکڑی اسمگل کرنے والے شخص پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 73 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی