i پاکستان

محکمہ ای ٹی پی بی کے ملازمین کی تنخواہوں، ہائو س رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری،ملازمین کا اظہار تشکرتازترین

December 18, 2025

محکمہ ای ٹی پی بی میں ملازمین کی تنخواہوں، ہائو س رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان نے محکمے کے ملازمین کی تنخواہوں، ہائوس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری دے دی۔بجٹ 2025-26 کے نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی پی بی ملازمین کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ای ٹی پی بی ملازمین نے چیئرمین قمر الزمان اور اعلی افسران سے اظہارِ تشکر کیا ہے اور چیئرمین کی آمد پر ہیڈ آفس میں ملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔چیئرمین بورڈ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے جائز مطالبات اور حقوق کی ادائیگی ہمیشہ یقینی بنائی جائے گی۔چیئرمین ای ٹی پی بی نے ہیڈ آفس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا جائزہ لیا اور پانی کا معیار چیک کیا۔ انہوں نیصاف پانی کی فراہمی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کے احکامات بھی جاری کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی