بلوچستان کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مچ حملے میں کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے ایک گروپ کی جانب سے مچ میں تین اطراف سے حملہ کیا گیا تاہم حملے کو فورسز نے کامیابی سے ناکام بنادیا ۔ نگراں وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حملے میں کسی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ جانی نقصان ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی