i پاکستان

ہمایوں سعید سمجھیں اب کالج لڑکے کے کردار میں اچھے نہیں لگتے' حیدر سلطانتازترین

October 22, 2025

اداکار حیدر سلطان نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ کالج کے لڑکے کردار میں وہ اچھے نہیں لگتے۔ ایک انٹرویو کے دوران حیدر سلطان نے ہمایوں سعید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں سمجھنا چاہیے کہ کالج کے لڑکے کردار میں وہ اچھے نہیں لگیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید اب اس عمر میں آ چکے ہیں، جہاں وہ ہر کردار میں اچھے نہیں لگیں گے، انہیں کرداروں میں آنا چاہیے، اپنے حساب سے کردار بنانا چاہیے۔انہوں نے مثال دی کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان بھی ہیرو آتے ہیں لیکن وہ کردار بنا کر ہیرو بنتے ہیں جب کہ ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی فلمیں بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن اس باوجود فلم ساز ایک ہی فارمولے پر کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ انہوں نے بہت سارے فلم سازوں کو اچھے مشورے بھی دیے ہیں لیکن اس باوجود ہر کوئی لکیر کا فقیر ہے، کوئی اچھی فلمیں نہیں بنا پا رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی