i پاکستان

معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم، ، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، سرفراز بگٹیتازترین

November 12, 2025

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے معصوم جانوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم ہے، دہشتگردوں کو قوت بازو سے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی بلوچستان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب یا مذہبی جواز نہیں، دشمن ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم قومی یکجہتی اور عزمِ اتحاد سے اس کا جواب دیں گے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم بہادر، غیور اور متحد ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل جائیں گے، شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کو قانون اور قوتِ بازو کے ساتھ انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلی بلوچستان نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کے تحفظ کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی