i پاکستان

معرکہ حق میں چین نے ہمیں عظیم فتح دلائی، پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے ہندوستان کو شکست دی، خرم دستگیرتازترین

October 15, 2025

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہمعرکہ حق میں چین نے ہمیں ایک عظیم فتح دلائی، چین کی مدد سے ہی پاکستان نے اپنے سے 10 گنا بڑے ہندوستان کو شکست دی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک دفاع ور سیکیورٹی معاملات ہیں اس میں ہمارا لانگ ٹرم پارٹنر چین ہے ۔پوری دنیا کا خیال تھا کہ پاکستان تباہ حال اور مقروض ہے ، پاکستان نے اپنے سے کئی گناہ بڑی فوج کو شکست دی ، دنیا میں جو حالات تبدیل ہوئے اس میں مڈل ایسٹ میں امریکی سیکورٹی کی چھتری موجود تھی ۔ہم نے پوری دنیا سے اپنے مفادات کو مد نظر رکھ کر بات کرنی ہے ، پاکستان کو اپنا فوکس معاشی ترقی کی جانب کرنا ہو گا ، پاکستان سفارتی سطح پر ایسی پوزیشن پر ہے کہ پاکستان جیتنے کی پوزیشن پر ہے ، امریکا اور چین تعلقات میں کسی ملک کی جانب سے کوئی قدغن نہیں ہے 

پاکستان کی دنیا میں عزت میں اضافہ ہوا ہے ، پاکستان میں معاشی ترقی کی جانب توجہ دی جانی چاہیے ، پاکستان امریکا کے تعلقات میں سب سے بڑی تبدیلی پاکستان سوالی نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ واشنگٹن میں ہم بجٹ یا ہتھیار وں کی مدد مانگنے نہیں گئے تھے ، ہم نے سندھ طاس معاہدے پر امریکا کا ساتھ مانگا تھا، ہم امریکا کے در کے سوالی نہیں ہیں ، مشرف دور میں امریکی امداد ملتی رہی، پچھلے 11سال سے ہم امریکا سے کچھ نہیں لے رہے ، پاکستان صرف امریکا سے معاشی تعلقات چاہتا ہے ، 11سال سے پاکستان کو عزت و وقار کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ، چینی صدر کی پاکستان آمد اور سی پیک کی وجہ سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ، شہید بھٹو،عبدالقدیر خان اور نواز شریف نے جوہری طاقت کو محفوظ بنائے رکھا ، پاکستان دنیا میں کسی کے سامنے سوالی بن کر نہیں جا رہا اور امداد نہیں مانگ رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی