i پاکستان

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدبجلی کی قیمت میں کمی کا امکانتازترین

November 19, 2025

بجلی صارفین کیلئے اچھی ، آئندہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اکتوبر کے مہینے کیلئے کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (یپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں کمی سے متعلق درخواست پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔توانائی حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو آئندہ ماہ بجلی بلوں میں ریلیف مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی