خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 93 کلومیٹر تھی، زلزلے کی شدت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث تاحال کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ریسکیو کی ٹیمیں کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی