i پاکستان

لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کے جھوٹ، بہتان، پروپیگنڈے کو مسترد کردیا، عطاتارڑتازترین

December 12, 2025

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کے جھوٹ، بہتان اور پروپیگنڈے کو مسترد کردیا،مادروطن کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایسے کرداروں کا مقدر صرف ذلت ہے۔لندن ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار خیال کرتے ہوئے عطاتارڑ نے کہا کہ لندن ہائیکورٹ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کے حق میں تاریخی فیصلہ جاری کردیا، لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کے الزامات پر سخت جرمانہ عائد کردیا۔وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ خدا کی قدرت ہے پاکستان کیخلاف مہم چلانے والا دنیا کے سامنے معافی مانگ رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ لندن ہائیکورٹ نے عادل راجہ کے الزامات کا مقصد محض کردارکشی قراردیا، مادروطن کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے ایسے کرداروں کا مقدر صرف ذلت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی