i پاکستان

لیگی رہنما عابد شیر علی ڈینگی کا شکار ،ہسپتال داخل، اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنمائوں نے فون پر خیریت دریافت کیتازترین

December 05, 2025

فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیرمملکت عابد شیر علی ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق عابد شیر علی اتفاق ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر لیگی رہنمائوں نے فون پر خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے عابد شیر علی کو عرفان صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست کیلئے امیدوا ر نامزد کی اہے ۔خرابی صحت کے باوجود وہ کاغذات نامزدگی داخل کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی