لاہور کی نشتر کالونی میں خاتون کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر قتل کردیا۔تفصیل کے مطاق لاہور کی نشتر کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون گھر میں مردہ پائی گئی تھی، جس کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے، ایس پی ماڈل ٹائو ن کے مطابق خاتون بیمار تھی، جسم پر تشدد کا نشان نہیں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اقصی کی آٹھ سال قبل ارسلان نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، خاتون کے رشتہ داروں کا الزام ہے کہ اقصی کی موت سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے تیل چھڑک کر بیوی کو جلا دیا۔مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ بہنوئی نے اپنے بھائی اور دوسری بیوی کے ساتھ مل کر اسکی بہن کو قتل کیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی