i پاکستان

لاہورمیں اسموگ کے خاتمے کے لئے کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاریتازترین

November 13, 2025

محکمہ فاریسٹ نے لاہورمیں اسموگ کے خاتمے کیلئے کمیونٹی پارٹنرشپ کے ساتھ کرول جنگل میں دس ہزار پودے لگادئیے ۔تفصیل کے مطابق یہ پودے محکمہ جنگلات کی 14 ایکڑ پرمحیط برسوں سے بنجرپڑی خلی زمین پر عوامی شمولیت سے لگائیگئے ہیں۔کرول جنگل میں محکمہ فاریسٹ کی اسپیشل ٹیموں نے شجرکاری کی۔ لاہور کے اے کیوای میں مستقل بنیادوں پر بہتریکیلئے پاکپتن کے ایک ماحول دوست شہری نے لاہور میں 10 ہزار پودوں کا تحفہ دیا جو کرول جنگل میں فارسٹ کے محکمے نے لگائے۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس شہری کو گرین ایمبسڈر کا لقب دیا۔ شہری کا یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی خدمت بلکہ قومی، سماجی اور مذہبی فریضہ بھی ہے۔عوام سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے گھروں اور علاقوں میں خود شجرکاری کرنے لگے ہیں جبکہ شجرکاری مہم سائنسی، سماجی اور مذہبی جذبے کے امتزاج کے ساتھ تیزی سے فروغ پا رہی ہے۔ کرول جنگل میں محکمہ جنگلات، اسکول کے طلبہ، رضاکاروں اور عملے نے مل کر 14 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی، مقامی انواع جیسے پیپل، نیم اور جامن کے درخت لگائے گئے۔ سینئر صوبای وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ بلکہ عوامی صحت، سماجی یکجہتی اور مذہبی اقدار کے فروغ کی بہترین مثال بن چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی