i پاکستان

لاہور، سابق لیگی یوسی چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ، دو بھائی اور بھتیجا زخمی ہوگئے، اقدام قتل کا مقدمہ درج ،ملزمان کی تلاش جاریتازترین

December 10, 2025

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین عامر فاروق قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کے دو بھائی اور بھتیجا زخمی ہوگئے۔سابق یوسی چیئرمین عامرفاروق نے اپنے بیان میں کہا مجھ پرقاتلانہ حملہ میرے گھرکے باہرکیاگیا،الزام عائد کیا کہ حملہ ملک اقبال اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے کیاگیا،منشیات فروشی اورجوئے کا اڈہ چلانے سے منع کرنے پر حملہ ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامرفاروق کی درخواست پر اقدام قتل کامقدمہ درج کر لیا گیا، فائرنگ کیمقام سے شواہد جمع کرلیے،ملزمان کی تلاش جاری ہے،حملہ کے بعد ملک اقبال ساتھیوں سمیت فرارہوگیا،پولیس کی انوسٹگیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی