i پاکستان

لاہور، نشے میں دھت ڈاکٹر کی کلینک میں بچے سے زیادتی کی کوششتازترین

December 16, 2025

لاہور میں نشے میں دھت ہو کر بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ڈاکٹر پکڑا گیا۔تفصیل کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں پیش آیا جہاں نشے کی حالت میں ڈاکٹر نے بچے سے زیادتی کی کوشش کی۔ڈاکٹر جنید شراب کے نشے میں دھت ہو کر اپنے کلینک میں بیٹھا تھا کہ اسکول سے گھر جاتے بچے کو کلینک میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو اہل محلہ نے مل کر بچے کو ڈاکٹر کے چنگل سے بازیاب کرایا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جنید اس سے قبل بھی نشے کی حالت میں مریض چیک کرتا رہا ہے۔گلشن راوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جب کہ کلینک میں موجود شراب بھی قبضے میں لے لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی