i پاکستان

لاہور، ہنی ٹریپ کے ذریعے لوٹ مارکرنیوالا خواتین پر مشتمل 5 رکنی گینگ گرفتارتازترین

December 04, 2025

لاہو ر میں فیکٹری کے مالک کو ہنی ٹریپ کر کے رقم بٹورنے والی تین خواتین سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور میں بادامی باغ پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کر کے لوٹ مار کرنیوالا خواتین پر مشتمل پانچ رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے شہری کو گھر بلا کر نشہ آور چائے پلائی، نازیبا ویڈیو بنائی اور شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹوری، ملزمان مزید پانچ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر رہے تھے۔ملزمہ نے قرض کی رقم واپس کرنے کے بہانے شہری کو بلایا، اور نشہ آور چائے پلا کر ہنی ٹریپ کیا، ملزمہ شہری کی فیکٹری میں بطور ورکرکام کرتی تھی، گینگ میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے نقدرقم،موبائل فون اور شہری کی نازیبا وڈیوز بھی برآمد کی گئیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی