لاہور میں خونی ڈو ر نے ایک اور جان لے لی، موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لاہور پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ڈور پھرنے سے 21 سال کے نوجوان نعمان کی گردن کٹ گئی جس کے بعد نعمان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔واضح رہیکہ پنجاب میں پتنگ اڑانے پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر سخت سزاوں کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی