i پاکستان

لاہور ، مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد،تحقیقات شروعتازترین

October 16, 2025

لاہور کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ہنجروال میں 28 سالہ شخص کی لاش ملی جب کہ کاہنہ میں گھرمیں پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ تیسری لاش نواب ٹاون سے 40 سالہ شخص کی ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کا کہنا ہیکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی