i پاکستان

لاہور میں سموگ کی شدت، فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہتازترین

October 10, 2025

صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی سطح تشویشناک حد تک پہنچ گئی ۔درجہ بندی میں آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 183 تک جا پہنچی جس سے سانس کی بیماریوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔شہریوں کو فضائی آلودگی سے بچائو کیلئے ماسک پہننے اور غیر ضروری باہر جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے، موسم میں متوقع تبدیلیوں کے پیش نظر شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی