i پاکستان

لاہور میں پولیو مہم کا آغاز، پولیس ہائی الرٹتازترین

August 22, 2022

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو مہم کا آغازہوگیا , قومی انسداد پولیو مہم کا شہر میں آغاز ہونے کے بعد سے لاہور پولیس ہائی الرٹ ہوگئی ۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ پولیو سے بچا وکے قطرے پلانے والے ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ 1200 سے زائد پولیس افسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر کی 169یونین کونسلز میں انسداد ِپولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ سی سی پی او کا کہنا ہے کہ سٹی کی37، سول لائنز17، ماڈل ٹاون 33،صدر23، اقبال ٹان 19، کینٹ کی40یونین کونسلز میں سکیورٹی دی جا رہی ہے جبکہ ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز انسداد پولیو ٹیموں کو بھرپور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہانسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت میں غفلت و کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اس لیے ڈولفن ،پیرو، تھانوں کی ٹیمیں پولیو ویکسینیشن والی یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ سی سی پی او نے مزید بتایا کہ قومی انسداد پولیو مہم صوبائی دارالحکومت میں 22 سے28 اگست تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی