i پاکستان

لاہور، محکمہ ماحولیات کا نائٹ آپریشن، آلودگی پھیلانے والے دو صنعتی یونٹس سیلتازترین

October 30, 2025

ماحولیاتی آلودگی کے خلاف لاہور میں محکمہ ماحولیات کی جانب سے رات گئے کی جانے والی کارروائیوں میں آلودگی پھیلانے والے دو صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق، محکمہ ماحولیات کی خصوصی ٹیم نے محمود بوٹی رنگ روڈ پر واقع ایم/ایس بلال فانڈری کا معائنہ کیا، جہاں اخراج کنٹرول سسٹم کی غیر موجودگی اور دھوئیں کے اخراج کی نشاندہی ہوئی۔ماحولیاتی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فانڈری کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔اسی دوران، فیروزپور روڈ پر پروین ٹھی کے مقام پر واقع رمضان پوٹری بھٹی کو بھی غیر معیاری ایندھن کے استعمال اور آلودگی کنٹرول نظام کی عدم موجودگی پر مسمار کر دیا گیا۔یہ کارروائیاں پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات محترمہ کنول لیاقت اور ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے لاہور علی اعجاز کی نگرانی میں انجام دی گئیں۔ای پی اے لاہور کے مطابق نائٹ اسکواڈ کی کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی تاکہ اسموگ کے موسم میں فضائی آلودگی کو موثر طور پر قابو کیا جا سکے اور شہریوں کو صاف فضا فراہم کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی