i پاکستان

لاہور‘ جنرل ہسپتال سے جیب کتروں کا گروپ پکڑا گیاتازترین

November 04, 2025

لاہور کے جنرل ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا جیب کتروں کا گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا، کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گروہ کو گرفتار کیا۔ملزمان ہسپتال آئے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے، فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اب تک ملزمان لاکھوں روپے، موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں، ملزمان کا چوری ڈکیتی کے مقدمات میں پہلے بھی ریکارڈ موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی