برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ، جس کے نتیجے میں منگل کو برائلر گوشت 22 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا۔ برائلر گوشت 22 روپے مہنگا ہونے سے 497 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت کیا گیا جبکہ زندہ برائلر فارم ریٹ 314 روپے، تھوک میں 329 روپے، اور پرچون میں 343 روپے فی کلوگرام رہی۔ گزشتہ دو دنوں میں مجموعی طور پر برائلر گوشت 36 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو چکا ہے۔ وسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 3 روپے کے اضافے کے بعد فارم انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہوئے،انڈوں کی پیٹی کی فروخت 10 ہزار 680 روپے رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی