لاہور میں اغوا ہونے والا بچہ 48 گھنٹوں بعد بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق لاہور میں اغوا ہونے والا بچہ 48 گھنٹوں کے بعد لاہور کے علاقے بادامی باغ سے بازیاب کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بچے کو اغوا کرنے والی 2 خواتین ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار خواتین بچوں کو اغوا کرکے دوسرے صوبوں میں فروخت کرتی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی