i پاکستان

لاہور، اہلخانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلاتازترین

October 30, 2025

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کیقریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی