i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلبتازترین

June 03, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی