i پاکستان

لاہور، 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق، ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افرادکیخلاف مقدمہ درجتازترین

November 13, 2025

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 5 سالہ بچی کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے ایم سی ایل کنٹریکٹر سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ واسا اور ایم سی ایل کے کنٹریکٹر نے تعمیراتی کام کے دوران مین ہول کا ڈھکن ہٹایا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مین ہول کا ڈھکن ہٹانے کے بعد حفاظتی انتظامات مکمل نہیں کئے گئے، واسا اور ایم سی ایل کی غفلت کے باعث گلی میں کھیلتی بچی مین ہول میں گر گئی۔مقامی لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہوسکی۔واضح رہے کہ کھلے مین ہول قیمتی جانوں کے لئے خطرہ بن گئے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مین ہول کے ڈھکن لگانے کی اپیل کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی