i پاکستان

لانگ مارچ کا آپشن ہر وقت موجود، جب مناسب لگا استعمال کریں گے، اسد عمرتازترین

August 18, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے لانگ مارچ کا آپشن عمران خان کے پاس ہر وقت موجود ہے، جب مناسب سمجھیں گے استعمال کریں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی اور معاشی بحران کا واحد حل انتخابات ہیں، الیکشن کا ٹائم فریم دیا جائے پھر آگے بات ہو گی۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گل کا بیان پارٹی پالیسی نہیں،ان پر تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے-

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی