سندھ کے شہر لاڑکانہ کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خاتون خانہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین گھروں کی چھتیں گرنے سے 7افراد زخمی ہوگئے۔لاڑکانہ کی لوہر کالونی میں گیس سلنڈر پھٹنے کا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے، دھماکے کے نتیجے میں تین گھروں کی چھتیں گر گئیں، ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق چار شدید زخمی بچے علاج کے لیے کراچی بھجوا دئیے گئے۔ ، افسوسناک واقعہ لوہر کالونی میں پیش آیا، پچاس سالہ خاتون یاسمین موقع پردم توڑ گئیں۔سات افراد کو ملبے سے نکال اسپتال پہنچایا گیا، 12 سالہ علیشا، 10سالہ زویا اور دیگر دو بچوں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر سے کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے دھماکا مختار جتوئی کے گھر میں ہوا جس سے قریبی گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی