وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی دوطرفہ روابط کو اسٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے دورہ قطر کے متعلق آگاہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے تعلق کی تجدید ہوں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کاروباری برادری سے ملاقاتوں میں انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع کے بارے میں آگاہ کریں گے جن میں قابل تجدید توانائی، فوڈ سکیورٹی، صنعت و انفراسٹرکچر کی ترقی، سیاحت اورمہمان نوازی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ چیلنجز متقاضی ہیں کہ تعاون کی نئی راہیں ڈھونڈیں۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی