کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہائو س میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا، بعدازاں کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہائو س کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔واضح رہے کہ یہ کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کا پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی