i پاکستان

کراچی،یونیورسٹی کے طالبعلم نے معاشی حالات سے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلیتازترین

August 23, 2022

شہر کے گنجان آباد علاقے پرانا لائٹ ہاوس سینما لنڈا بازار کے رہائشی اور نجی یونیورسٹی کے طالب علم نے معاشی بدحالی سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس کے مطابق رسالہ تھانے کی حدود اولڈ سٹی ایریا جوتوں والی گلی لائٹ ہاوس تیسری منزل پر واقعے گھر سے نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جس کی شناخت 22 سالہ حسین ولد زوہیر کے نام سے کی گئی ۔متوفی کا تعلق بوہری کمیونٹی سے تھا ۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اقرا یونیورسٹی میں فیشن ڈیزانگ کا طالب علم تھا۔ اس کے علاوہ مختصر وقت کے لیے مختلف اشیا آن لائن ذرائع سے بھی فروخت کرتا تھا جب کہ متوفی کے والد رکشا چلانے کے علاوہ اپنی کمیونٹی میں کھانا بنانے کا کام بھی کرتے تھے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی حالیہ دنوں میں کام نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا شکار تھا جب کہ خودکشی کی وجہ بھی ذہنی دبا بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی