i پاکستان

کراچی، تکنیکی و آپریشنل وجوہات کے باعث 9 پروازیں منسوختازترین

December 08, 2025

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے کے نتیجے میں 9 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،605،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141 اور145شامل ہیں۔کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123،121 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔ کراچی سے تربت جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501منسوخ ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی