i پاکستان

کراچی ،تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث8پروازیں منسوختازترین

December 01, 2025

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانیوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانیوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانیوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔ کراچی سے بینکاک جانیوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔کراچی سے اسلام آبادجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی