i پاکستان

کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے راہ گیر کو کچل ڈالا، 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق،ڈرائیورفرارتازترین

December 03, 2025

کراچی میں بے قابو ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کیلئے خوف کی علامت بن گئے ،ملیر کے علاقے کالا بورڈ کے قریب تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل کوٹکرماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پرہی جان کی بازی ہار گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نجیب اللہ کے نام سے ہوئی۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ٹرک کی رفتار تیزتھی،ٹکر لگنے مارنے کے بعد ڈرائیورگاڑی چھوڑکر فرارہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ڈرائیور کی شناخت کی جا سکے۔متوفی نوجوان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا جو کہ برف ڈپو پر ملازمت کرتا تھا ، متوفی غیر شادی شدہ اور اس کا آبائی تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کراچی میں رواں سال مختلف علاقوں میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 235 سے زائد شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جس پر ٹریفک پولیس کی ناکافی نگرانی اور ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی تیز رفتاری کو ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی