i پاکستان

کراچی ، تیز رفتار کار نے ایک اور شہری کی جان لے لی،دوسرازخمیتازترین

December 15, 2025

کراچی میں تیز رفتار کار نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حسن سکوائر کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری، حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی شہری کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت 25 سالہ حسین اور زخمی کی 19 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی