کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 206 میں اضافی مسافروں کی کے باعث طیارے کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملکی نجی ائیرلائن کا طیارہ کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے کیلئے رن وے پرٹیکسی کر رہا تھا، اس دوران کپتان کودواضافی مسافروں کا طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا۔کپتان طیارے کوواپس پارکنگ سیبورڈنگ برج پرلے آیا،ذرائع کے مطابق کراچی سیاسلام آباد کی پروازپی اے 206 میں نشستوں سے زائد مسافروں کو سوارکرنے پر کپتان کواعتراض ہوا،کاک پٹ کریو نے دواضافی مسافروں کواتارنے کے بعد طیارے کوروانگی کااعلان کیا۔تاہم شام 5 بجے روانہ ہونے والی پروازمذکورہ معاملے کی وجہ سیایک تاڈیڑھ گھنٹے تاخیرکا شکارہوئی،واقعے کی وجہ سیطیارے پرسوار170مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرناپڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی