کراچی میں سپر ہائی وے پر دو ٹریفک حادثات میں خاتون رائیڈر سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔تفصیل کے مطابق دنبہ گوٹھ کے قریب سکوٹی پر سوار دو خواتین کو مبینہ طور پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، دونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں،ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، کار ڈرائیور کاشف عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اب تک 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی