i پاکستان

کراچی، ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحقتازترین

October 18, 2025

کراچی کی ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افراد جاںبحق ہوگئے ۔پولیس کے مطاقب پہلا واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر کیقریب پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت 55 سالہ صابر کے نام سے ہوئی۔واقعے کے بعد مشتعل افراد نے پتھرا ئو کرکے ٹرک کے شیشے توڑ دئیے، ٹرک کو بھی آگ لگادی، شہریوں نے قریب سیگزرنے والی ہیوی ٹریک پر بھی پتھرا کرکے شیشے توڑ دئیے۔پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی کے قریب بھی ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ملیر ماڈل کالونی میں بھی مشتعل افراد نے ٹرک کے شیشے توڑ دئیے، ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی