i پاکستان

کراچی ، پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار، پستول، تین موبائل فونز، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمدتازترین

November 12, 2025

کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس نے حسینی یتیم خانہ کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق، ملزمان کی گرفتاری دوران مقابلہ ہوئی جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق زخمی ملزم حکیم کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم فہیم کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دونوں ملزمان سے ایک پستول، تین موبائل فونز، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی