کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا اور انکے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور رقم برآمد کی گئی ۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جہاں ابراہیم حیدری پولیس نے جمعہ پلیہ کے قریب ایک مبینہ ڈاکو کے ساتھ مقابلہ کیا۔پولیس کے مطابق، ملزم فہید عرف کچرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، 10 ہزار روپے نقد اور دو پرس برآمدکئے گئے۔دوسرا پولیس مقابلہ قائدآباد کے سواتی محلے کے قریب پیش آیا جہاں قائدآباد پولیس نے ایک ملزم اختر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم اختر کو بھی طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی