i پاکستان

کراچی، پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلانتازترین

November 17, 2025

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے۔سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں۔ہمایوں خان نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی